اگست 18, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، ترقیاتی تعاون پر تبادلہ خیال

0
Balochistan Chief Minister Mir Sarfraz Bugti meeting UK High Commissioner Jane Marriott to discuss development cooperation and bilateral relations.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر مس جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، بلوچستان میں ترقیاتی تعاون اور پاکستان و برطانیہ کے درمیان دوطرفہ روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بلوچستان میں تعلیم، صحت، گورننس، سرمایہ کاری اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے برطانوی ہائی کمشنر کو صوبے میں جاری اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن کا قیام، پائیدار ترقی اور عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے صوبے میں ترقی، خوشحالی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے