گڈانی پولیس کی کارروائی، واٹر ٹینکر سے 500 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد، دو ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق ایس پی حب مرزا بلال حسن کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی حب سرکل امام یعقوب بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او گڈانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ آر سی ڈی شاہراہ پر چیکنگ کے دوران ایک مشکوک واٹر ٹینکر کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ٹینکر سے 500 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر لیا
پولیس نے ٹینکر ڈرائیور علی نواز ولد علی خان اور اس کے ساتھی غیور خان ولد رحیم خان کو حراست میں لے لیا۔ بعدازاں دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق برآمد شدہ انڈین گٹکے کی مجموعی مالیت تقریباً 6 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
