اگست 18, 2026

میر علی حسن زہری کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں وفاقی وزیر برائے واپڈا عبدالرحمن کانجو سے ملاقات کی گئی۔ چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب

0
chairman hub gull hassan m hasni

چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب، گل حسن محمد حسنی نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر زراعت اور صدر آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان، میر علی حسن زہری کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں وفاقی وزیر برائے واپڈا عبدالرحمن کانجو سے ملاقات کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران ضلع حب کو درپیش پانی اور بجلی کے سنگین مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور وفاقی وزیر کو عوامی مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر حب کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور دیگر بنیادی مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
گل حسن محمد حسنی نے کہا کہ وفاقی وزیر عبدالرحمن کانجو نے حب کے مسائل کو توجہ سے سنا اورفوری احکامات جاری کیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میر علی حسن زہری کی قیادت میں حب کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جا رہی ہے، اور پانی و بجلی جیسے اہم عوامی مسائل کے مستقل حل تک کوششیں جاری رہیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے