نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رجب علی رند کی جانب سے حب کے بنیادی مسائل، بالخصوص بجلی کے سنگین بحران کے خلاف احتجاج اور دھرنے کی کال کی تاجر برادری بھرپور حمایت کا اعلان
حب نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رجب علی رند کی جانب سے حب کے بنیادی مسائل، بالخصوص بجلی کے سنگین بحران کے خلاف احتجاج اور دھرنے کی کال کی تاجر برادری بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
چند روز قبل ہم نے حب کے ذمہ داران سے بھی گزارش کی تھی کہ حب اس وقت انتہائی حساس اور سنگین مسائل سے دوچار ہے، جن میں بجلی کا بحران سرفہرست ہے۔ شہری، تاجر اور کاروباری طبقہ طویل عرصے سے اس صورتحال کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔
رجب علی رند نے عوامی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے احتجاج کی کال دی اور اس اہم مسئلے پر آواز بلند کرنے کا عملی قدم اٹھایا۔
تاجر برادری اس جدوجہد میں رجب علی رند کے ساتھ کھڑی ہے۔
