ساکران،پیرکس ،گڈانی و ملحقہ علاقوں میں بجلی کی 24/24اور 48/48گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری.نیشنل پارٹی کا Kالیکٹرک کے خلاف احتجاج و سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ
حب/حب میں بجلی پانی گیس بحران برقرار،نیشنل پارٹی کا Kالیکٹرک کے خلاف احتجاج و سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ، حالیہ بجلی بحران حب شہر سمیت ساکران،پیرکس ،گڈانی و ملحقہ علاقوں میں بجلی کی 24/24اور 48/48گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے حب کے عوام ،تاجروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،انتظامیہ سے بجلی مسئلے پر ملاقات اور یقین دہانی اور ایک ہفتہ مہلت گزرنے کے بعد بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکا ،نیشنل پارٹی کےزیر اہتمام منگل کے روز صبح 11بجے لسبیلہ پریس کلب کے سامنے Kالیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج ریلی نکالی جائے گی جس میں حب کے عوام ،تاجروں اور Kالیکٹرک متاثرین سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ریلی مین ارسی ڈی شاہراہ سے ہوتا ہوا سوک سینٹر حب پہنچنے کے بعد Kالیکٹرک دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر برائے بلوچستان وڈیرہ رجب علی رند نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے حب شہر،ساکران،پیرکس ،گڈانی سمیت ملحقہ علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے خود ساختہ 24/24اور48/48گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے عوام کے تکلیف محسوس کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے وفد نے گزشتہ دنوں کمشنر لسبیلہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر حب سے بجلی بحران اور طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ملاقات کی اور انہیں عوام کے تکلیف اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے آگاہ کیا جس کے بعد انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ایک ہفتے تک بجلی کا مسئلہ حل ہو جائے گا لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بجلی کے مسئلے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکا اور معاملہ جوں کا توں ہے وڈیرہ رجب علی رند کہا کہ عوام کے تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل پارٹی نے Kالیکٹرک کی زیادتیوں اور طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے منگل کے روز صبح 11بجے لسبیلہ پریس کلب کے سامنے سے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی جلوس نکالی جائے گی اور جلوس حب شہر سے ہوتا ہوا سوک سینٹر حب کے سامنے پہنچی گی اور کے الیکٹرک دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا انھوں نے حب کے عوام ،تاجر برادری اور کے الیکٹرک متاثرین سے احتجاجی جلوس میں شرکت کرنے کے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا مسئلہ پورے حب شہر ،ساکران ،گڈانی،پیرکس اور قرب وجوار میں رہنے والے عوام کا اس حوالے سے موثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ اس وقت حب میں بجلی پانی گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں عوامی مفادات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
