بارکھان میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گرد ہلاک، شاہد رند
کوئٹہ، 10 اکتوبر: معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مؤثر کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
شاہد رند کے مطابق سی ٹی ڈی نے مصدقہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر راڑہ شم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی پُرعزم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
