شہدادکوٹ میں نجی کلینک کی لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور نااہلی کے باعث پانچ بچوں کی ماں ڈلیوری کے دوران جاں بحق ہوگئی
شہدادکوٹ میں نجی کلینک کی لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور نااہلی کے باعث پانچ بچوں کی ماں ڈلیوری کے دوران جاں بحق ہوگئی، اس سلسلے میں کمبوہ برادری کے صدر جاوید اختر کمبوہ اور خاتون کے ورثاء علی رضا کمبوہ، نادر کمبوہ یوسف کمبوہ اور دیگر نے پریس کلب شہدادکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر فہمیدہ سومرو کی شدید غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے علی رضا کمبوہ کی 28 سالہ بیوی تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فہمیدہ سومرو کی نااہلی کی وجہ سے خاتون دو گھنٹے تک نجی کلینک میں تڑپتی رہی بعد میں لیڈی ڈاکٹر نے خاتون کو تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ شیخ زید اسپتال ریفر کردیا جہاں خاتون دم توڑ گئی، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر صحت سندھ، سی ایچ او قمبر، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر فہمیدہ سومرو اور دیگر زمہ داران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اور ڈاکٹر فہمیدہ سومرو کی ڈگری کینسل کرکے ان کی نجی کلینک کو فوری طور پر سیل کیا جائے بصورتِ دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا
