اگست 18, 2026

ایم اے کامل فارماسیوٹیکل (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

0
ma

کراچی، 14 اگست 2026ء: ایم اے کامل فارماسیوٹیکل (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معزز مہمانوں، کمپنی انتظامیہ، ملازمین اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عبید علی صاحب اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر روحی بانو عبید صاحبہ تھیں، جن کی شرکت نے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔

ڈاکٹر عبید علی صاحب پاکستان میں ادویہ سازی کے ضوابط اور ریگولیٹری سائنسز کے شعبے میں ایک معروف نام ہیں اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے وابستہ سینئر اور تجربہ کار ریگولیٹری ماہرین میں شمار ہوتے ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر روحی بانو عبید ادویہ سازی کے معیار، کوالٹی اشورنس اور ریگولیٹری سائنسز کے شعبوں میں وسیع علمی و عملی تجربہ رکھتی ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبید علی نے اپنے خطاب میں پاکستان کی آزادی کی اہمیت، ملکی ترقی اور قومی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ ہمیں اپنے شعبۂ زندگی میں دیانت داری، محنت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر روحی بانو عبید نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور قومی ترقی، نوجوانوں کے کردار اور علم و تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔
تقریب کے دوران پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ شرکاء نے قومی پرچم لہرایا اور پاکستان سے اپنی محبت و وفاداری کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب میں محمد رشید، محمد حمزہ، محمد عرفان ، صحافی محمد اسحاق سیلرو اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی صلاحیتوں اور خدمات کو بھرپور انداز میں بروئے کار لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے