چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور میر علی حسن زہری کی ملاقات
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر و صدرِ مملکت کے بلوچستان کے ترجمان میر علی حسن زہری کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں قومی اہمیت کے امور، پارلیمانی معاملات، بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور بالخصوص حب میں جاری ترقیاتی عمل سمیت عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کے فروغ، عوامی مسائل کے حل اور صوبے میں پائیدار ترقی کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ حب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں جمہوری اداروں کے استحکام، پارلیمانی مکالمے کے فروغ اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور میر علی حسن زہری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان، بالخصوص حب سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کی ترقی و خوشحالی، عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک پُرامن، مستحکم، ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان اور پاکستان کے لیے جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے
