نومبر 2, 2026

شاہین آفریدی کا بڑا اعزاز، ون ڈے کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل

0
shaheen-afidi

لاہور: پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے تیز ترین فاسٹ بولر بن گئے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے مقابلے کے دوران شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے فارم میں موجود اوپنر ٹام بینٹن کو اننگز کے پہلے ہی اوور میں آؤٹ کرکے اپنی 150ویں ون ڈے وکٹ حاصل کی۔

ٹام بینٹن گزشتہ چار اننگز میں مسلسل چار نصف سنچریاں اسکور کرکے اچھی فارم کا مظاہرہ کر رہے تھے، تاہم شاہین آفریدی کی فل لینتھ گیند پر وہ کور کے علاقے میں کیچ دے بیٹھے اور اپنی اننگز ختم کرکے پویلین واپس لوٹ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے