نومبر 2, 2026

قلعہ سیف اللہ میں اہم دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

0
cm-ijlasc

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کمانڈر کے خلاف کامیاب کارروائی سے دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر اقدامات کی اہمیت مزید اجاگر ہوتی ہے۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دہشت گردوں، ان کے مالی معاونین اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں ناگزیر ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور بہادری کی بدولت دہشت گردی کے خلاف جنگ بھرپور انداز میں جاری ہے، جبکہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے