اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ڈاکٹر راشد نور چنا نے شہر کی مختلف آٹے کی دکانوں اور آٹا چکیوں کا دورہ کرکے آٹے کے نرخوں اور فروخت کا جائزہ لیا۔
ماتلی (رپورٹ دلمراد کمبوہ) اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ڈاکٹر راشد نور چنا نے شہر کی مختلف آٹے کی دکانوں اور آٹا چکیوں کا دورہ کرکے آٹے کے نرخوں اور فروخت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں اور چکی مالکان کو ہدایت کی کہ آٹے کی فروخت مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنائی جائے اور عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔
