نومبر 4, 2026

تعلقہ ٹنڈو غلام حیدر کے گاؤں عمر میمن کے رہائشی سکندر میمن نے اپنی والدہ اور دو معصوم بچوں کے ہمراہ ماتلی پریس کلب پہنچ کر مبینہ سود در سود وصولی، دھمکیوں اور ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایس پی بدین سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

0
matli-press-club-

ماتلی (رپورٹ دلمراد کمبوہ) تعلقہ ٹنڈو غلام حیدر کے گاؤں عمر میمن کے رہائشی سکندر میمن نے اپنی والدہ اور دو معصوم بچوں کے ہمراہ ماتلی پریس کلب پہنچ کر مبینہ سود در سود وصولی، دھمکیوں اور ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایس پی بدین سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر سکندر میمن اور ان کی والدہ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ماتلی کے ایک شخص سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا بیج اور کھاد ادھار لیا تھا۔ جس کے عوض مذکورہ شخص کو چار بلینک چیک دیے تھے۔ ان کے مطابق وہ اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کر چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود ان کے چیک واپس نہیں کیے جا رہے۔ماں بیٹے نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ شخص مزید 6 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل بھجوانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ سکندر میمن اور ان کی والدہ نے ایس پی بدین سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ان کے بلینک چیک واپس دلائے جائیں اور انہیں مبینہ سود در سود وصولی، دھمکیوں اور ہراسانی سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے