اکتوبر 6, 2026

میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے گرلز ایونٹ کے فٹسال اور کرکٹ کے میگا فائنلز

0
meer-kalmati-gwader-

گوادر 15 ستمبر ۔ صوبائی حکومت بلوچستان کی کھیل دوست پالیسی کے تحت طلبہ خصوصاً طالبات کو کھیلوں کے بھرپور مواقع فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے گرلز ایونٹ کے فٹسال اور کرکٹ کے میگا فائنلز کھیلے گئے، جبکہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد بھی کیا گیا۔گرلز فٹسال کے فائنل میں دارالعلوم پبلک اسکول گوادر نے یونیورسٹی آف گوادر جبکہ کرکٹ فائنل میں گوادر گرامر اسکول نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گوادر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فٹسال میں حفصہ نثار ٹاپ اسکورر اور بہترین کھلاڑی جبکہ فضاءایوب بہترین گول کیپر قرار پائیں۔ کرکٹ میں عائشہ سلام بہترین کھلاڑی اور بہترین بیٹسمین جبکہ عتیقہ ابراہیم بہترین بالر قرار پائیں تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ تھے۔ تقریب میں میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر فاونڈیشن کے چیئرمین میر ارشد کلمتی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ڈی او فیمیل زراحاتون، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری مولانا قاسم، یونیورسٹی آف گوادر کے ڈاکٹر رحیم مہر، یونیسف کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر عادل نودیزئی، فیسٹیول گرلز ایونٹ کی سربراہ میڈم بلقیس سلیمان، اساتذہ، اسکول ہیڈز اور طالبات نے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی اور دیگر معززین نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں، انعامات اور اعزازات تقسیم کیے۔ مقررین نے کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں میں صحت مند مسابقت، خود اعتمادی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو فروغ دینے کے ساتھ طالبات کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے موثر مواقع فراہم کرتے ہیں فیسٹیول کا انعقاد محکمہ تعلیم، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن گوادر اور محکمہ کھیل کے اشتراک سے میر ارشد کلمتی کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے