صنعتی تشخص کو بہتر بنانے پائیدار، محفوظ اور بین الاقوامی معیارکی شپ ری ساِیکلنگ کی جانب کامیابی کاسفر شروع ہوچکا ہے.کمشنر لسبیلہ ڈویژن ساِئرہ عطاء
گڈانی15ستمبر:ـکمشنر لسبیلہ ڈویژن ساِئرہ عطاءکے دورہ گڈانی کے موقع پر بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے جی ایم شپ بریکنگ طارق بزداراورانجینئرمحبت خان بابرکی جانب سے محکمانہ بریفنگ دی گئ بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے1974, میں بی ڈی اے ایکٹ کی منظوری دیکر بی ڈی اےقائم کی 1978 میں فیلڈ مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جنرل محمد ضیاء الحق نے گڈانی کی ساحلی پٹی پرقائم شپ ری ساِئیکلنگ کو باقاعدہ انڈسٹری ڈکلیئرڈ کرنے کی سمری پر دستخط کئے بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی اس صنعت کی رہگولیٹری اتھارٹی کی حیثیت سے گزشتہ کئ عشروں سے آپرہشنل سرگرمیوں کی دیکھ بھال اوردیگر انتظامات کی مانیٹرنگ کا ذمہ دار ادارہ ہےبریفنگ میں کمشنر کوبتایا گیاکہ بی ڈی اے ایکٹ کی منظوری کے بعد گڈانی شپ بریکنگ کو بی ڈی اےریگولیٹری اتھارٹی کے طورپر چلارہی ہے دنیا بھرمیں شپ ری سائیکلنگ کے جدید ماڈل اورہانگ کانگ کنونشن کے تحت پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن اور بیورو ویریٹاس کے درمیان یادداشتِ (MoU) پر دستخط کئے گئے ہیں گڈانی کے پانچ نمایاں شپ ری سائیکلرز کی جانب سے HKC کمپلائنس سرٹیفیکیشن کے لیے انفرادی معاہدے کئے ہیں جو محفوظ، ماحول دوست، اور بین الاقوامی معیار کی شپ ری سائیکلنگ کی بنیاد ہےاس موقع پر کمشنرلسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے کہاکہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پاکستان کا صنعتی اثاثہ ہےجوملکی اسٹیل انڈسٹری کو خام مال فراہم کرتا ہے یہاں دہائیوں سے شپ ری سائیکلنگ کا عمل جاری اور ہزاروں افراد کو روزگار فراہمی کااہم ذریعی بھی ہےکمشنر نے کہا پاکستان کے صنعتی تشخص کو بہتر بنانے پائیدار، محفوظ اور بین الاقوامی معیارکی شپ ری ساِیکلنگ کی جانب کامیابی کاسفر شروع ہوچکا ہے جو حکومتِ پاکستان، وزارتِ میری ٹائم افیئرز، اور تمام ریگولیٹری اداروں اورشپ بریکرزکی کوششوں کانتیجہ ہے کمشنرلسبیلہ نے کہا کہ ہانگ کانگ بین الاقوامی کنونشن کے تحت ماحولیاتی طورپر محفوظ بحری جہازوں کی ری سائیکلنگ کیلئے پاکستان تیار ہےخطرناک صنعتی فضلے کومحفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانےہر یارڈ کے لیے Ship Recycling Facility Plans (SRFPs) تیاری کے معاہدے پر دستخط کئے گِے ہیں جو حوصلہ افزاء عمل ہے بی ڈی اے آفیشل نے کمشنر کوبریفنگ میں بتایاکہ ہرپلاٹ کی مینجمنٹ مزدوروں کو حفاظتی تربیت دینے بین الاقوامی معیار کے مطابق فراہم کررہی ہے اس سلسلے میں غیر ملکی ٹرینرزکی خدمات حاصل کی گئ بی ڈی اے جی ایم شپ بریکنگ طاعق بزدارنے بتایا کہ سب کچھ صرف اس لیے نہیں کیا جا رہا کہ ہم “کاغذی” کمپلائنس حاصل کریں، بلکہ اس لیے کہ ہم ہانگ کانگ کنونش کے تحت ایک حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں پاکستان کے شپ بریکرزنے بیوروویریٹاس کے اشتراک کے اشتراک سےتکنیکی صلاحیت اور پائیداری کے عزم کیساتھ معاہدہ کیا ہےاورپاکستان کی شپ ری سائیکلنگ انڈسٹری نہ صرف بیدار ہو چکی ہے،بلکہ عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہےاس موقع پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے ریگولیٹری اتھارٹی بی ڈی اے انوائرمنٹ ڈیپارٹممٹ اورپاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن کی جانب سےذمہ داری اورتکنیکی صلاحیتوں سے سے شپ ری سائیکلنگ کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن دورنہیں جب یہاں کے صنعت کار عالمی شپ بریکنگ انڈسٹری میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔
