پاکستان بھر کے میڈیکل طلبا کے لیے بولان فزیو کویسٹ (BPQ) نیشنل چیمپئن شپ 2026 کا کامیاب انعقاد کیا گیا
پاکستان بھر کے میڈیکل طلبا کے لیے بولان فزیو کویسٹ (BPQ) نیشنل چیمپئن شپ 2026 کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے مختلف میڈیکل کالجز سے تعلق رکھنے والی 60 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی یہ قومی سطح کا منفرد تعلیمی مقابلہ مکمل طور پر آن لائن منعقد کیا گیا، جس میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبا نے شرکت کی یہ منفرد مقابلہ بولان میڈیکل کالج کے شعبہ فزیالوجی کی میزبانی میں منعقد کیا گیا، جس کا مقصد میڈیکل طلبا کو ایک
مشترکہ قومی علمی پلیٹ فارم فراہم کرنا اور ان کے طبی و علمی تصورات کو جانچنے کے ساتھ ساتھ انکی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا مقابلے میں فزیالوجی سمیت مختلف اہم طبی موضوعات سے متعلق سوالات شامل کیے گئے۔ طلبا کو اپنے علم کو عملی طبی صورتحال سے جوڑنے، محدود وقت میں فیصلہ کرنے اور مسائل کے حل کے لیے اپنی علمی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع فراہم کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق BPQ روایتی تعلیمی سرگرمیوں سے ہٹ کر ایک جدید تعلیمی پلیٹ فارم ہے، جو طلبا کو صحت مند علمی مقابلے کے ذریعے اپنی صلاحیتیں جانچنے کا موقع فراہم کرتا ہے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد میں بولان میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راز محمد کاکڑ کی سرپرستی اور بھرپور تعاون کو خصوصی اہمیت حاصل رہی۔ ان کی جانب سے اس تعلیمی اقدام کی مسلسل حوصلہ افزائی اور تعاون نے مقابلے کے کامیاب انعقاد اور اسے قومی سطح تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اس قومی اقدام کے لیے پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک، سربراہ شعبہ فزیالوجی، یونیورسٹی آف لاہور اور صدر SAAP کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی بھی حاصل رہی۔ انہوں نے اس تعلیمی اقدام کی بھرپور پذیرائی کی اور اس کے فروغ و کامیابی کے لیے نمایاں تعاون فراہم کیا اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر الیاس بلوچ، وائس پرنسپل بولان میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ ، پروفیسر ڈاکٹر زاہد مصطفیٰ ، پروفیسر ڈاکٹر سید اورنگزیب کی معاونت اور حوصلہ افزائی بھی قابلِ ذکر رہی۔
چیمپئن شپ کی قیادت اور مجموعی انتظامی و تعلیمی رہنمائی میں پروفیسر ڈاکٹر نرگس حیدر، ڈائریکٹر BPQ اور سربراہ شعبہ فزیالوجی، بولان میڈیکل کالج نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ ڈاکٹر محمد عرفان اور ڈاکٹر محمد روحیل نے انتظامی امور میں بھرپور خدمات انجام دیں،کامیاب ٹیموں کے لیے نقد انعامات، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس رکھے گئے
ایوب میڈیکل کالج کے شعبہ فزیالوجی کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کا تعاون نمایاں رہابلوچستان میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والی اس قومی چیمپئن شپ کو ایک اہم تعلیمی پیش رفت قرار دیا گیا۔ منتظمین نے آئندہ سال کوئٹہ سے بین الاقوامی سطح کی BPQ چیمپئن شپ کے انعقاد کی کوششوں کا بھی اظہار کیا
