اگست 18, 2026

مشکے کے علاقے سے 2 افراد کی نعشیں برآمد

0
ambulancev

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت عمران، ساکن خضدار کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسری لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے