اگست 18, 2026

حب بازار: رات 11 بجے سے پہلے ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی نافذ

0
trafic

حب: شہریوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے اور بازار میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ حب نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے رات 11 بجے سے قبل حب بازار میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام ہیوی گاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہر میں داخل ہونے کے بجائے بائی پاس روٹ استعمال کریں تاکہ بازار میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فیصلے پر مؤثر عملدرآمد کے لیے پولیس اور ٹریفک اہلکار مختلف مقامات پر تعینات کر دیے گئے ہیں، جہاں ہیوی گاڑیوں کی نگرانی کی جائے گی۔

اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو ضبط کر کے متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے ٹریفک انتظامات پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر اور محفوظ بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے