اگست 29, 2026

حب میں 12 ربیع الاول کا عظیم الشان جشن، شہر درود و سلام سے گونج اٹھا

0
hub-news

حب: ملک بھر کی طرح حب میں بھی 12 ربیع الاول کے موقع پر جشنِ عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ شہر بھر میں گلیوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں کو سبز جھنڈیوں، بینرز اور برقی قمقموں سے سجایا گیا، جبکہ مختلف مقامات پر محافلِ میلاد، نعت خوانی اور درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔

جشنِ میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں نکالے گئے جلوسوں میں عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے سبز پرچم اٹھا رکھے تھے اور درود و سلام اور نعتوں سے حب کی فضا کو معطر کر دیا۔

مختلف مقامات پر شہریوں کی جانب سے سبیلیں اور لنگر بھی لگائے گئے۔ علمائے کرام نے اپنے خطابات میں سیرتِ طیبہ ﷺ، محبتِ رسول ﷺ، اخوت، بھائی چارے، امن اور انسانیت کی خدمت کو اجاگر کیا۔

حب میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عقیدت و محبت کا روح پرور منظر دیکھنے میں آیا، جہاں شہریوں نے حضور اکرم ﷺ سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے جشنِ میلاد بھرپور انداز میں منایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے