سبی میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، شہر بھر میں 30 سے زائد چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے، جو مختلف شاہراہوں اور روایتی گزرگاہوں سے ہوتے ہوئے نشتر روڈ پر مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے۔
وی او
بلوچستان کے دیگر شہروں کی طرح سبی میں بھی جشنِ عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے 30 سے زائد چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے، جو اپنی روایتی گزرگاہوں سے ہوتے ہوئے نشتر روڈ پر پہنچے اور مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے مرکزی جلوس میں علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، اسوۂ حسنہ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ پر روشنی ڈالی۔ علماء کرام نے شرکاء کو نماز کی پابندی کرنے، دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اپنی زندگیوں کو سنتِ رسول ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی تلقین کی اس موقع پر عاشقانِ رسول ﷺ کی جانب سے حمد و نعت اور درود و سلام پیش کیا گیا، جس سے جلوس کا ماحول روحانی کیفیت میں بدل گیا شرکاء نے بھرپور عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے نبی کریم ﷺ کی شان میں نعتیں اور درود و سلام پیش کیے۔ مرکزی جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔ جلوس کی گزرگاہوں پر شہریوں کی جانب سے مختلف مقامات پر سبیلیں اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ میونسپل کمیٹی سبی کی جانب سے بھی جلوس کے روٹس پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
