ستمبر 2, 2026

حب ڈیم اور لسبیلہ کینال کے پانی کی تقسیم کے مقام کا مشترکہ معائنہ

0
hub-dam

حب، 30 اگست 2026ء: ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جُمعہ داد خان مندوخیل کی قیادت میں حب ڈیم اور لسبیلہ کینال کے ڈسٹری بیوشن پوائنٹ کا مشترکہ دورہ اور تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

دورے کے دوران ایکسین حب ڈیم و عملہ، لسبیلہ کینال کے انجینئرز، چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب اور ضلعی چیئرمین بھی موجود تھے۔ افسران نے لاسبیلہ کینال میں پانی کی سطح، ترسیل کے نظام اور ضلع حب کے پانی کے حصے کا تفصیلی جائزہ لیا۔

معائنہ کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ضلع حب کو اس کا مکمل اور جائز حصہ فراہم کیا جائے گا، جس کے تحت کینال میں پانی کی سطح/ترسیل میں اضافہ بھی کیا گیا۔

مزید برآں، پانی کی منصفانہ اور شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے تمام غیر قانونی پانی کے کنکشنز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان اقدامات کا مقصد ضلع حب میں پینے کے پانی، زراعت اور صنعتی ضروریات کے لیے پانی کی دستیابی کو بہتر بنانا اور عوام کو درپیش پانی کے مسئلے کا مستقل حل یقینی بنانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر حب نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور مؤثر نگرانی کے ذریعے ضلع حب کے جائز پانی کے حصے کی فراہمی اور منصفانہ و بلا تعطل تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے