نومبر 22, 2026

مہران اکیڈمی اور ایوان صحافت بدین کے مشترکہ تعاون سے شاہ لطیف روڈ پر العباس شادی ہال کے سامنے دو روزہ کتابی میلے کا افتتاح کردیا گیا

0
mtn-321

ماتلی (رپورٹ دلمراد کمبوہ) مہران اکیڈمی اور ایوان صحافت بدین کے مشترکہ تعاون سے شاہ لطیف روڈ پر العباس شادی ہال کے سامنے دو روزہ کتابی میلے کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح ایوان صحافت بدین کے صدر حاجی خالد محمود گھمن، جماعت اسلامی کے رہنما و سینئر صحافی علی محمد شاہانی اور ہیڈ ماسٹر شمس الدین سومرو نے کیا۔14 اور 15 نومبر تک جاری رہنے والے کتابی میلے میں علمی، ادبی، تاریخی، تحقیقی اور معلوماتی موضوعات پر مشتمل کتابوں کے مختلف اسٹال لگائے گئے ہیں، جہاں طلبہ، اساتذہ، ادیبوں اور شہریوں کو کتابوں کی خریداری اور مطالعے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کتابیں انسانی شعور، علم اور فکری ترقی کا بنیادی ذریعہ ہیں جبکہ نوجوان نسل میں مطالعے کا شوق پیدا کرنے اور علمی و ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایسے کتابی میلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مہران اکیڈمی اور ایوان صحافت بدین کی مشترکہ کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ کتابوں سے تعلق مضبوط بنا کر معاشرے میں علم و شعور کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے بدین کے شہریوں، طلبہ، اساتذہ، ادیبوں، شاعروں اور کتاب دوست افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دو روزہ کتابی میلے میں بھرپور شرکت کرکے اس علمی و ادبی سرگرمی کو کامیاب بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے