اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ڈاکٹر راشد علی چنا نے مختیارکار ماتلی معصیب جونیجو کے ہمراہ تعلقہ ماتلی کی مختلف آٹا چکیوں اور بازار کا دورہ کیا۔
ماتلی (رپورٹ دلمراد کمبوہ) ڈپٹی کمشنر بدین زارا زاہد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ڈاکٹر راشد علی چنا نے مختیارکار ماتلی معصیب جونیجو کے ہمراہ تعلقہ ماتلی کی مختلف آٹا چکیوں اور بازار کا دورہ کیا۔ جہاں گندم اور آٹے کے دستیاب ذخیرے سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران افسران نے آٹے کی دستیابی، فروخت کے نرخوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر آٹا چکی مالکان اور دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں، مناسب ذخیرہ برقرار رکھیں اور عوام کو مقررہ قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں تاکہ شہریوں کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کیا جاسکے۔
