وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر اسٹریم جرنی 2026-27 کے تحت گورنمنٹ گرلز کیمپس ہائی اسکول نظرپور میں شاندار سائنسی نمائش کا انعقاد
ماتلی (رپورٹ دلمراد کمبوہ) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر اسٹریم جرنی 2026-27 کے تحت گورنمنٹ گرلز کیمپس ہائی اسکول نظرپور میں شاندار سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طالبات نے سائنس کے مختلف موضوعات پر تیار کردہ پراجیکٹس اور ماڈلز پیش کرکے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔نمائش کا انعقاد ہیڈ مسٹریس آپا زبیدہ خاتون میمن اور اسکول فوکل پرسن آپا غلام بتول کی رہنمائی میں کیا گیا۔جس میں اسکول کی تمام اساتذہ اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔سائنسی نمائش میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری راجہ نثار علی میمن، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر و ڈسٹرکٹ فوکل پرسن اسٹریم سید فخرالامین شاہ، ٹی ای او سیکنڈری فی میل آپا مہتاب میمن، ٹی ای او سیکنڈری میل اعجاز میمن، اسٹریم ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نعیم نثار میمن، تعلقہ اسٹریم ٹیم کے ممبران سلمان سومرو، غلام اللہ خاصخیلی، شیراز احمد خاصخیلی، ذیشان محبوب، یو سی چیئرمین عون حیدر میمن اور سر علی ڈنو میمن نے بطور مہمان شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ نثار علی میمن اور دیگر مہمانوں نے طالبات کے تیار کردہ سائنسی ماڈلز اور پراجیکٹس کا معائنہ کیا اور ان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا۔ انہوں نے شاندار سائنسی نمائش کے انعقاد پر ہیڈ مسٹریس فوکل پرسن اور تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی جبکہ اساتذہ میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔تقریب کے اختتام پر ہیڈ مسٹریس آپا زبیدہ خاتون میمن اور اسکول فوکل پرسن آپا غلام بتول نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سندھ کی ثقافتی روایت کے مطابق اجرک کے تحائف پیش کیے۔
