اگست 18, 2026

سبی میں یوم آزادی کے مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ضلعی آفیسران, سیاسی و سماجی رہنماؤں , شہریوں اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

0
sibi-news

ملک بھر کی طرح سبی میں بھی یوم آزادی پاکستان قومی جوش و جذبے، عقیدت اور حب الوطنی کے شاندار اظہار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کے سلسلے میں سرکٹ ہاؤس سیوی میں ایک پروقار پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں قومی پرچم سربلند کیا گیا اور وطن عزیز کی سلامتی استحکام، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں تقریب میں کمشنر, ڈی آئی جی سیوی رینج, کمانڈنٹ سیوی اسکاؤٹس, ڈپٹی کمشنر سبی, ضلعی آفیسران, سیاسی و سماجی رہنماؤں, شہریوں, طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پرچم کشائی کے موقع پر پولیس اور اسکول بینڈ کے دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی جبکہ فضا پاکستان زندہ باد اور قومی یکجہتی کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، ٹیبلو اور تقاریر پیش کرکے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا طلبہ نے چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے خوبصورت ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا جسے شرکاء نے بھرپور سراہا۔ مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قیام پاکستان پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی،خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے