حب میں 79 ویں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب، قومی پرچم کشائی کی تقریب
حب: 79 ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں مرکزی تقریب لیڈا آفس حب میں منعقد ہوئی، جس میں سینیٹر دھنیش کمار پلیانی، سینیٹر حسنہ بانو، ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد مندوخیل ڈسٹرکٹ چیئرمین جاوید جمالی ڈی ایس پی حب امام بلوچ تمام ایس ایچ اوز اسپورٹس افسیر حب ہاشم زہری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رحیم بلیدی ابراھیم بزنجو سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا۔ سینیٹر دھنیش کمار پلیانی اور ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد مندوخیل نے قومی پرچم لہرایا، جبکہ حب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔
تقریب میں شرکاء نے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر جشنِ آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، دفاع، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں
