ملک بھر کی طرح لہڑی میں بھی جشن آزادی کے موقع پر آزادی چوک پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی۔
لہڑی میں بھی جشن آزادی کے موقع پر آزادی چوک پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی۔ پرچم کشائی کی تقریب کے مہمان خصوصی 52 ونگ کمانڈر کرنل زبیر وزیر, چیئرمین یونین کونسل لہڑی میر شاہمرید خان ڈومکی تھے۔ تقریب میں میجر بلاول, صوبیدار میجر زاہد, چیئرمین یونین کونسل بختیارآباد میر محمد اکبر سولنگی نے شرکت کی ۔ پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا ریلی آزادی چوک سے نکالی گئی جوکہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ آزادی چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی میں سیاسی و قبائلی رہنماؤں, علاقائی معتبرین اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد, پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاۓ گئے ۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔
