نومبر 1, 2026

پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری

0
islamabad-theme-park

اسلام آباد: سعودی سرمایہ کاری کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا تھیم پارک تعمیر کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

مفاہمتی یادداشت پر سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود اور چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف نے دستخط کیے۔ محسن نقوی نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہزادہ منصور بن محمد السعود کو مبارکباد پیش کی۔

معاہدے کے مطابق سعودی سرمایہ کار اسلام آباد میں تھیم پارک کی تعمیر کے لیے سرمایہ فراہم کریں گے، جبکہ سی ڈی اے منصوبے کے لیے اراضی مہیا کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے سعودی وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کو جدید عالمی شہروں کے معیار کے مطابق ترقی دی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ تھیم پارک کا منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ چند ماہ کے دوران سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کے لیے روڈ شو منعقد کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

اس موقع پر شہزادہ منصور بن محمد السعود نے کہا کہ پاکستان، بالخصوص اسلام آباد، میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

تقریب میں سی ڈی اے کے اراکین اور سعودی وفد کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے