ڈپٹی کمشنر آفس حب میں صوبائی ٹاسک فورس اور ضلعی DEOC کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقاد
حب: ڈپٹی کمشنر آفس حب میں صوبائی ٹاسک فورس (Provincial Task Force) اور ضلعی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (DEOC) کا کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا، جس میں ستمبر 2026 کی SNID انسدادِ پولیو مہم کے دوران سامنے آنے والی خامیوں اور کمزوریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں گزشتہ مہم کے دوران نشاندہی کیے گئے مسائل، بچوں کی ویکسینیشن کی کوریج میں موجود خلا، زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی اور انہیں حفاظتی قطرے پلانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ مہم کے تجربات اور نتائج کی روشنی میں مؤثر حکمتِ عملی مرتب کی جائے تاکہ آئندہ انسدادِ پولیو مہم کو مزید بہتر اور کامیاب بنایا جا سکے۔
اجلاس میں آئندہ مہم کی تیاریوں، مائیکرو پلاننگ، ٹیموں کی مؤثر نگرانی، فیلڈ میں درپیش مسائل کے بروقت حل اور متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی توجہ دی گئی۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام متعلقہ افسران اور پولیو پروگرام کی ٹیمیں باہمی تعاون سے کام کرتے ہوئے مہم کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں گی۔
اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران کسی بھی بچے کو حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے اور گزشتہ مہم میں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرکے آئندہ مہم کو مؤثر، منظم اور کامیاب بنایا جائے
