نومبر 1, 2026

جام کمال اسپورٹس کمپلیکس اوتھل کے مسائل کے حل کے لیے کرکٹ وفد کی کمشنر لسبیلہ ڈویژن سے ملاقات، جلد اقدامات کی یقین دہانی

0
ddsa

اوتھل: اوتھل کرکٹ کے وفد نے معروف کھیلوں کے منتظم اور لیجنڈ کرکٹر عبدالصمد رونجھو کی سربراہی میں کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطاء سے ملاقات کی، جس میں جام کمال اسپورٹس کمپلیکس اوتھل کے کرکٹ گراؤنڈ کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔

وفد میں ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشن لسبیلہ کے جنرل سیکریٹری سید مشتاق شاہ، سابق جوائنٹ سیکریٹری ماسٹر امام بخش سیماب، منیر احمد بلوچ اور نوجوان کھیلوں کے منتظم راشد بٹ شامل تھے۔

ملاقات میں گراؤنڈ کے لیے مٹی کے ڈمپر فراہم کرنے، پانی کے چھڑکاؤ اور سطح ہموار کرنے سمیت دیگر ضروری امور پر توجہ دلائی گئی۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ گراؤنڈ کو بہتر بنا کر مقامی نوجوانوں کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے مسائل کے حل کے لیے جلد اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ وفد کے اراکین نے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور کھیل کے میدانوں کی بہتری کے لیے کمشنر کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی توجہ اور تعاون سے گراؤنڈ کے مسائل جلد حل ہوں گے اور مقامی کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے