نومبر 1, 2026

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کا کوئٹہ چیمبر آف کامرس کا دورہ

0
chamber-of-comerce-quetta

وزیراعظم کے مشیر اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے ایوانِ صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کا دورہ کیا، جہاں صدر چیمبر حاجی احمد گل کاکڑ، عہدیداران اور ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر رانا مشہود احمد خاں نے بلوچستان کے نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، جدید ٹیکنالوجی، فنی تربیت، آسان قرضوں اور اسٹارٹ اپس کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کاروباری برادری کو درپیش مسائل وزیراعظم پاکستان تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس موقع پر فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام بلوچستان میر سجاد احمد رئیسانی بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو عبدالمالک درانی، کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ون رحمت اللہ درانی، چیمبر کے عہدیداران اور ممبران نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمان چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کو ایوانِ صنعت و تجارت کوئٹہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے