اگست 18, 2026

حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مابین کامیاب مذاکرات، دھرنا ختم، شہداء کی میتوں کی زیارت منتقلی کا عمل شروع

0
sahid rind balochistan

حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا ہے جبکہ حکومت بلوچستان نے شہداء کی میتوں کو آبائی علاقے زیارت منتقل کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر شہداء کی میتوں کی باعزت منتقلی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اس دوران تمام ضروری سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مابین مذاکرات خوشگوار ماحول میں کامیاب ہوئے، جس کے نتیجے میں تمام معاملات کو باہمی اتفاق رائے سے حل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے معاہدے میں طے پانے والے نکات پر فوری عمل درآمد شروع کر دیا ہے معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں، حکومت بلوچستان ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان کے مسائل کے حل، عزت و احترام اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے