اگست 18, 2026

گڈانی ساحل حادثہ: لاپتہ بچے کی لاش برآمد

0
gadani ke sahil se bache ki lash baramad

حب (نما ئند ہ بولان) ساحل سمندر گڈانی میں گذشتہ روز ڈوبنے والے بچے کی لا ش مل گئی جمعہ کے روز ساحل گڈانی پر پکنک منانے کے غرض سے جانے والے حب کی ایک فیملی کے 5بچے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے جن میں سے 4بچوں کو میونسپل کمیٹی گڈانی کے لائف گارڈز نے نیم بے ہوشی کی حالت میں زندہ بچالیاتھا جبکہ پانچویں بچے ابو بکر ولد راشد علی کھوسہ سکنہ بلوچ کالو نی حب کی لاش ہفتہ کے روز بر ید کیمپ قریب سے برآمد ہوئی جسے ایدھی ایمبونس کے ذریعے آر ایچ سی شیخ آباد گڈانی منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کا روائی کے بعد لاش کو ورثاکے حوالے کر دیا گیا اس موقع پر پیپلز پارٹی بلو چستان کے سینئر نا ئب صدر سابق صوبا ئی وزیر میر علی حسن زہری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر محمد شریف پالا ری ، جنرل سیکریٹری و چیئرمین بلو چستان فشرمینز کوآپر یٹیوسوسائٹی میر علی اکبر زہری ، چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیر ہ جان شیر بلوچ ، چیئرمین میونسپل کا رپو ریشن حب گل حسن محمد حسنی ، پیپلز پارٹی کے رہنما اللہ ورایو دائود پوٹو ، کونسلر اکبر ملازئی، کونسلر عمر ان اقبال ، کونسلر ممتاز لہڑی ،تحصیلدار گڈانی مقبو ل ساسولی اور ایس ایچ او گڈانی مٹھا خان ودیگر نے متوفی محمد علی سے اظہار ہمدری کیا شریف پا لار ی نے موقع پر مو جود تحصیلدار گڈانی مقبول ساسولی اور ایس ایچ او گڈانی مٹھا خان سمیت لا ئف گا رڈز کو میر علی حسن زہری کی جانب سے ہدایات دی کہ پکنک کے لیئے آنےوالی فیملیز اور بچوں کو گہرے پانی میں جانے سے روکا جا ئے تاکہ گذشتہ روز جیسے سانحہ سے بچا جاسکے انہوں نے لا ئف گا رڈز کو سخت ہدایت دی کہ پکنک کے لیئے آنے والو ں بلخصوص بچوں کو گہرے پا نی سے دور رکھا جا ئے تاکہ ان کی جانیں ضائع ہونے سے بچائی جا سکیں اس موقع پر تحصیلدار گڈانی اور ایس ایچ او گڈانی نے بتا یا کہ لو گوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ ان کی اولین ذمہ داری ہے اور ہر قسم کے اقداما ت کو یقینی بنارہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے