سبی میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے کھاد کی عدم فراہمی کے باعث احتجاجی دھرنا دے کر قومی شاہراہ کو بلاک کیا گیا
سبی میں کھاد کی عدم فراہمی کے باعث زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے ناڑی بینک مقام پر قومی شاہراہ این 65 کو بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔قومی شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ قومی شاہراہ کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا۔ احتجاجی دھرنا کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور دھرنے کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔
