اوتھل میں زرعی ترقیاتی بینک کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب
اوتھل 2اکتوبر۔اوتھل میں زرعی ترقیاتی بینک کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب ڈویژنل ہیڈکوارٹر اوتھل میں منعقد کی گء چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ و چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ اور جنرل منیجر زرعی ترقیاتی بنک سندھ بلوچستان سید مجتبیٰ جیلانی نےپروقار تقرہب میں بنک کی نءعمارت کاافتتاح فیتہ کاٹ کر کیازرعی ترقیاتی بنک کے ریجنل بزنس ہیڈ کوئٹہ پرویز احمد نے افتتاحی تقریب کے موقع پرزمینداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک اوتھل کی برانچ بلڈنگ کے قیام سے ون ونڈو آپریشن کی سہولت زمینداروں کو میسر ہوگءہے عوام کو بینک کی موجودگی اور سہولیات سے بہتر آگاہی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک بالخصوص چھوٹے زمینداروں کی معاونت کرتا ہے۔ ایسے زمیندار جن کے پاس زمین موجود ہے لیکن اسے آباد کرنے کے لیے سرمایہ دستیاب نہیں، انہیں مناسب قرض فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ زمین کی لیولنگ، کھاد، ٹیوب ویل اور لائیو اسٹاک کے لیے بھی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں۔پرویز احمد نے کہا کہ زمینداروں کی مدد کے لیے بینک کی ٹیم ہر وقت موجود ہے، زرعی شعبے، لائیو اسٹاک یا دیگر متعلقہ ضروریات کے لیے بینک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔کسی بھی معلومات کیلئے منیجر 03111181115 اور MCO زرعی بنک اوتھل 03312833511 سے رابطہ کرسکتے ہیں.،افتتاحی تقریب میں منیجر زرعی ترقیاتی بنک اوتھل حسیب عزیز خان،معروف ایڈوکیٹ عامر جلیل ،کاروباری شخصیت شیخ حیدر ،MCO پرویز اقبال رونجہ،آپریشنل آفیسر محمد یوسف،مولانا نبی بخش صدیقی دودا طاہری ،سابق جنرل کونسلر پرکاش کمار لاسی،جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی اوتھل نصیر احمد لنگاہ،میر اللہ بخش دودا،شفیع جاموٹ،ابراہیم دودا سمیت بینک افسران، زمینداروں اور معززین بھی موجود تھے
