جولائی 15, 2026

صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے حیدرآباد میں نو قائم شدہ پولٹری ٹریننگ ہال کا افتتاح کر دیا

0
Sindh Livestock Minister Inaugurates New Poultry Training Hall in Hyderabad

صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ محمد علی ملکانی نے سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی کے ہمراہ دفتر پولٹری پروڈکشن، حیدرآباد میں نو قائم شدہ پولٹری ٹریننگ ہال کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب کے دوران صوبائی وزیر نے بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیرِ تربیت شرکاء سے ملاقات کی اور پولٹری کے شعبے میں کاروباری مواقع، خود روزگار اور جدید پولٹری فارمنگ کے فروغ کے حوالے سے ایک حوصلہ افزا اور رہنمائی پر مبنی خطاب کیا۔

محمد علی ملکانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولٹری کا شعبہ سندھ کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پولٹری فارمنگ اور اس سے وابستہ کاروباری سرگرمیوں میں سرمایہ کاری کریں تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں، مقامی معیشت مضبوط ہو اور صوبے میں غذائی تحفظ کو مزید فروغ ملے۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پولٹری پروڈکشن اینڈ ریسرچ ڈاکٹر سید صلاح الدین شاہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر پولٹری پروڈکشن اینڈ ریسرچ حیدرآباد ڈاکٹر سید افتخار حسین شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر پولٹری پروڈکشن اینڈ ریسرچ حیدرآباد ڈاکٹر دردانہ جنید اور ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری پروڈکشن اینڈ ریسرچ حیدرآباد ڈاکٹر مہر النساء لغاری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے