سندھ بلوچستان جشن آزادی کپ ٹورنامنٹ 2026
سندھ بلوچستان جشن آزادی کپ ٹورنامنٹ 2026 بنام شہید ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ بابائے بزنجو فٹبال اسٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن (DFA) گوادر کے صدر میر ارشد کلمتی کے زیرِ اہتمام جاری اس سلسلے میں سندھ بلوچستان جشن آزادی کپ 2026 بنام شہید ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ فٹبال ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ٹورنامنٹ میں ڈی ایف اے حب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملا فاضل فٹبال کلب مند کو 1 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔میچ کے مہمانِ خصوصی ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس حفیظ امیر تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ اس نوعیت کے ٹورنامنٹس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گوادر کے صدر میر ارشد کلمتی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
