میر علی حسن زہری کی جانب سے جشن آزادی کے پروگرام کے شاندار انعقاد پر اہلیان ضلع حب کا جوش و خروش قابل دید تھا.محمد شریف پالاری
پاکستان پیپلز پارٹی حب کے ضلعی صدر محمد شریف پالاری نے 14 اگست کے روز پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری کی جانب سے یوم آزادی کے شاندار پروگرام کے انعقاد پر اہلیان ضلع حب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے پیر کے روز پیپلز پارٹی حب کے ضلعی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے محمد شریف بالاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی سینیئر نائب صدر و صدر آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری کی جانب سے جشن آزادی کے پروگرام کے شاندار انعقاد پر اہلیان ضلع حب کا جوش و خروش قابل دید تھا جس پر میر علی حسن زہری نے اہلیان ضلع حب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے شریف پالاری نے مزید کہا کہ میر علی حسن زہری کی جانب سے میں تمام پارٹی کارکنان ، معززین علاقہ ، عمائدین شہر ، کونسلران اور پارٹی کارکنوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے 14 اگست کے روز ہزاروں کی تعداد میں زہری فارم ہاؤس خب میں جشن آزادی کے پروگرام میں شرکت کر کے میر علی حسن زہری اور پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنی محبت کا اظہار کیا جس پر تمام اہلیان علاقہ خراج تحسین کے مستحق ہیں .
