شاہد آفریدی کا پشاور اسکول حادثے اور ملتان ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس
معصوم بچوں اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابلِ تلافی نقصان ہے، سابق کپتان
پشاور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے اور ملتان کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں افسوسناک واقعات نے دل رنجیدہ کر دیا ہے۔ معصوم بچوں اور بے گناہ افراد کی جانوں کا ضیاع ایسا نقصان ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ان کی ہمدردیاں اور دعائیں حادثات سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، سوگوار خاندانوں کو صبر و ہمت عطا کرے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت یابی نصیب فرمائے۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 33 بچے اور دو اساتذہ جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب ٹرین پٹڑی سے اترنے کے حادثے میں سات افراد جان سے گئے اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
دونوں حادثات کے بعد متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی اور جاں بحق افراد کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
