کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطاءنے مون سون شجرکاری مہم 2026ءکے سلسلے میں لیڈا (LEDA) کے دفتر کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا
حب 4اگست ۔ کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطاءنے مون سون شجرکاری مہم 2026ءکے سلسلے میں لیڈا (LEDA) کے دفتر کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب جمعہ خان مندوخیل سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لسبیلہ ڈویڑن محترمہ سائرہ عطاءنے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں کمی اور آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت قدرت کا قیمتی سرمایہ ہیں اور سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے متعلقہ اداروں اور عوام پر زور دیا کہ وہ مون سون شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی نگہداشت کو بھی یقینی بنائیں تاکہ ماحول کو بہتر بنایا جا سکے اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور سرسبز مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے۔
