اگست 18, 2026

ہاکی سیریز کے آخری مقابلے میں جنوبی کوریا کی پاکستان پر 6-2 سے کامیابی

0
Pakistan and South Korea players competing during the final match of the four-game hockey series in 2026.

جنوبی کوریا نے چار میچوں پر مشتمل ہاکی سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان کو 2-6 سے شکست دے دی۔ کورین ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے کوارٹر میں دو گول داغ دیے اور پاکستانی دفاع کو دباؤ میں رکھا۔

تیسرے کوارٹر میں جنوبی کوریا نے مزید تین گول اسکور کر کے اپنی برتری کو فیصلہ کن بنا دیا، جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر میں ایک اور گول کر کے مجموعی اسکور 6-2 تک پہنچا دیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے کوارٹر میں ایک اور تیسرے کوارٹر میں ایک گول کیا گیا، تاہم قومی ٹیم میچ میں واپسی نہ کر سکی اور آخری مقابلہ ہار گئی۔

اگرچہ گرین شرٹس کو آخری میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن چار میچوں کی مکمل سیریز میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3-1 سے سیریز اپنے نام کر لی۔

پاکستان ہاکی مینجمنٹ نے اس میچ میں مستقبل کی منصوبہ بندی کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈر 21 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا تاکہ نوجوان کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر قیمتی تجربہ حاصل کر سکیں اور آنے والے بڑے ٹورنامنٹس کے لیے خود کو تیار کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے