میر علی حسن زہری نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیشن جج اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے نائب صدر اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان میر علی حسن زہری نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیشن جج اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔میر علی حسن زہری نے کہا کہ عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ افراد کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ برداشت عمل ہے۔ ایسے بزدلانہ واقعات صوبے کے امن و امان کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں، جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔میر علی حسن زہری نے شہداء کے درجات کی بلندی، سوگوار خاندانوں کے لیے صبر و حوصلے اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔ آمین۔
