ماتلی کی ظہیرکالونی چو ری کی واردات
ماتلی: ماتلی کی ظہیرکالونی سے نوجوان صحافی دلمراد کمبوہ کے بھائی بیوپاری مزمل کمبوہ کی ہول سیل ایجنسی میں رات گئے نامعلوم چور تالہ توڑ کر داخل ہوگئے اور لاکھوں روپے کی نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ اسی ایجنسی سے تین ماہ قبل بھی تین مسلح ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر پانچ لاکھ روپے نقدی اور دو قیمتی موبائل فون لوٹ لیے تھے۔ بعد ازاں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا تھا۔ حالیہ چوری کی واردات کے بعد تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ متاثرہ خاندان نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ نامعلوم چوروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے چوری شدہ رقم برآمد کی جائے۔
