اگست 18, 2026

ماتلی میں بھی 79ویں جشن آزادی کی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی ماتلی کے احاطے میں منعقد کی گئی

0
matli-taqreeb

ماتلی: ملک کی طرح ماتلی میں بھی 79ویں جشن آزادی کی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی ماتلی کے احاطے میں منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز سائرن بجانے، قومی ترانے کی گونج اور قومی پرچم لہرا کر کیا گیا۔تقریب میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے دادا محمد ہالیپوٹو، محمد صالح ہالیپوٹو، میونسپل کمیٹی ماتلی کے چیئرمین حاجی رضوان احمد قائمخانی، عدنان احمد قائمخانی، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر راشد علی چنا، مختیارکار مصعیب جونیجو، وائس چیئرمین قاضی عبدالوهاب، غلام محی الدین کمبوہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ہمیں نصیب ہوا، ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے، جس نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کی فوج کو تاریخی شکست دی۔ پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ 14 اگست کا دن ہمارے لیے کسی عید سے کم نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پوری پاکستانی قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے