اگست 18, 2026

ڈویژنل پبلک اسکول لورالائی میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

0
lora-lai

لورالائی: ڈویژنل پبلک اسکول لورالائی میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ تھے۔ تقریب میں ضلعی افسران، اساتذہ، طلبہ و طالبات، والدین اور معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

جشنِ آزادی کے سلسلے میں اسکول کو قومی پرچموں اور سبز و سفید رنگوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغموں، ٹیبلو اور تقاریر کے ذریعے وطن سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ طلبہ کی شاندار پرفارمنس پر تقریب میں موجود شرکاء نے بھرپور داد دی، جبکہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ماحول گونج اٹھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بے مثال قربانیاں دیں، جبکہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اس کی قدر نہ کرنے والی قومیں صفحۂ ہستی سے مٹ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے اور اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس اجاگر کرنے کا دن ہے۔

کمشنر نے نوجوان نسل کو ملک کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، اتحاد اور حب الوطنی کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اصول اتحاد، ایمان اور تنظیم پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ طلبہ تعلیم اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں اور خود کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے تیار کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے