لسبیلہ یونیورسٹی میں اسکالرز مینجمنٹ کمیٹی کا 64واں اجلاس
اوتھل، 7 اکتوبر: لسبیلہ یونیورسٹی آف واٹر اینڈ میرین سائنسز میں اسکالرز مینجمنٹ کمیٹی کا 64واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسکالرز سے متعلق مختلف اہم تعلیمی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایجنڈے میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر پیش رفت، اسٹڈی لیو میں توسیع کی درخواستوں، بمعہ تنخواہ اسٹڈی لیو کی منظوری سے متعلق امور، اور اسٹڈی لیو پر نظرثانی کی درخواست سمیت دیگر متعلقہ معاملات شامل تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹڈی لیو اور اسکالرز سے متعلق تمام معاملات کو یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط، میرٹ اور تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف اور بروقت انداز میں نمٹایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق یونیورسٹی کی ترقی کا بنیادی ستون ہیں، اس لیے اسکالرز کی تعلیمی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ان کے متعلقہ معاملات کو مؤثر انداز میں حل کرنا ضروری ہے۔ وائس چانسلر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسکالرز سے متعلق فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد اور گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی پیش رفت کو بھی یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں ایجنڈے کے مختلف نکات پر غور و خوض کیا گیا اور اسکالرز کے تعلیمی و انتظامی معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق آگے بڑھانے کے لیے ضروری فیصلے کیے گئے
