اکتوبر 6, 2026

پاکستان ہاؤس میں بزرگ سیاسی و قبائلی رہنما میر غلام قادر بگٹی مرحوم کی دسویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

0
ghulam-qadir-bughti-barsi

اس موقع پر چیف آف بگٹی و وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے چھوٹے بھائی اور میر غلام قادر بگٹی مرحوم کے چھوٹے صاحبزادے میر آفتاب خان بگٹی، وڈیرہ محمد بخش موندرانی، میر عطاء اللہ کلپر، وڈیرہ شاہ مراد خان مسوری میر جمال خان کلپر سمیت دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں مرحوم میر غلام قادر بگٹی کی سیاسی و سماجی خدمات، اصول پسندی اور جمہوری جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی، جبکہ شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ میر غلام قادر بگٹی مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

بزرگوں کی یادیں اور ان کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے