اگست 18, 2026

فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان

0
Facebook app displaying a TikTok-style full-screen video feed after Meta's latest update.

کیلیفورنیا: میٹا نے اپنے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک میں ایک بڑی تبدیلی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صارفین کو جلد ایک نیا "Reimagined Experience” فراہم کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کے بعد فیس بک کھولتے ہی صارفین کو روایتی نیوز فیڈ کے بجائے فل اسکرین ویڈیو فیڈ نظر آئے گی، جس کا انداز کافی حد تک ٹک ٹاک سے ملتا جلتا ہوگا۔

میٹا کا کہنا ہے کہ صارفین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ویڈیو مواد کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ انہیں زیادہ دلچسپ، تفریحی اور مستند کریئیٹرز کا مواد ایک ہی جگہ دستیاب ہو سکے۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی صارف کو نیا انٹرفیس پسند نہ آئے تو وہ آسانی سے کلاسک فیس بک فیڈ پر واپس جا سکے گا، جو نیویگیشن میں ایک سیکنڈری ٹیب کے طور پر دستیاب رہے گی۔

ابتدائی مرحلے میں یہ ویڈیو فرسٹ فیڈ محدود ممالک میں متعارف کرائی جائے گی، خاص طور پر ان خطوں میں جہاں صارفین ویڈیو مواد کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ بعد ازاں اسے دیگر ممالک تک بھی وسعت دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فل اسکرین ویڈیو فیڈ کا تصور سب سے پہلے ٹک ٹاک نے متعارف کرایا تھا، جس کے بعد متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اسی طرز کے فیچرز اپنانا شروع کیے۔ تاہم میٹا نے ابھی تک فیس بک کے نئے انٹرفیس کی کوئی سرکاری تصویر جاری نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے