ڈپٹی کمشنر حب کی جانب سے ڈاکٹر نذیر احمد NSTOP آفیسر حب کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ
ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جناب جُماداد خان مندوخیل کی جانب سے ڈاکٹر نذیر احمد، NSTOP آفیسر حب کی ضلع لسبیلہ میں نئے اسائنمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر حب نے ڈاکٹر نذیر احمد کی دورانِ تعیناتی پولیو مہم کے مؤثر انعقاد، بہترین کارکردگی، انتھک محنت اور ذمہ دارانہ خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ضلع حب میں پولیو کے خاتمے کے لیے ڈاکٹر نذیر احمد کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں اور ٹیم کی رہنمائی و معاونت کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
ڈپٹی کمشنر حب نے کہا کہ ڈاکٹر نذیر احمد نے دورانِ تعیناتی ٹیم کو متحد رکھتے ہوئے باہمی تعاون اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دیا۔ انہوں نے DEOC میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور مؤثر کاوشوں کے ذریعے پولیو مہم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت، ٹیم ورک اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر حب کی جانب سے ڈاکٹر نذیر احمد کو خصوصی شیلڈِ اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ان کی نئی ذمہ داریوں اور ضلع لسبیلہ میں نئے اسائنمنٹ کے لیے نیک خواہشات اور کامیابی کی دعائیں بھی پیش کی گئیں۔
تقریب میں موجود افسران اور محکمہ صحت و پولیو پروگرام کے نمائندگان نے بھی ڈاکٹر نذیر احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں اور نیک نامی کی خواہش کا اظہار کیا۔
