نومبر 3, 2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی پر اظہارِ اطمینان

0
cm-balochistan-

کوئٹہ، 10 اکتوبر 2026: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بارکھان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو قابلِ ستائش قرار دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی کارروائی قابلِ تحسین ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی کا کردار اہم ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے